روسی فوج کا ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ ،عملہ کے تمام ارکان ہلاک
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی فوج کا ایم آئی ۔28 ہیلی کاپٹر کالوگا ریجن میں معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ اس واقعہ میں ہیلی کاپٹر کے عملہ کے تمام ارکان ہلاک ہو گئے۔
تاس کے مطابق روسی فوج نے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی بتائی ہے۔
روسی وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم آئی۔ 28 ہیلی کاپٹر کالوگا ریجن میں معمول کی پرواز کے دوران ایک ویران علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے زمین پر کوئی نقصان نہیں ہوا۔
بیان میں عملہ کے تمام ارکان کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ روس کی ایرو اسپیس فورسز کا ایک کمیشن جائے حادثہ پر کام کر رہا ہے۔