الرئيسيةTop Newsق لیگ ،ن لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی کی 12...

ق لیگ ،ن لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی کی 12 سے زائد نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند

Published on

spot_img

ق لیگ ،ن لیگ کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی کی 12 سے زائد نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کی خواہشمند

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات کیلئے (ن) لیگ اور (ق) لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر جلد پیشرفت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق (ق) لیگ 2018 میں قومی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی8 جیتی ہوئی نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ چاہتی ہے، 2018 میں ان نشستوں پر سالک حسین، مونس الٰہی، حسین الٰہی اور طارق بشیر چیمہ قومی اسمبلی کا الیکشن جیتے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ (ق) لیگ 2018کے الیکشن میں جیتی ہوئی سیٹوں کے علاوہ مزید سیٹوں کی خواہش بھی رکھتی ہے اور اس سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے رہنما آئندہ دنوں میں ملاقات کرسکتے ہیں۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے چوہدری شجاعت کے بیٹے شافع حسین بھی میدان میں ہیں، انہوں نے گجرات سے صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کاغذات جمع کرائے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ گجرات میں سالک حسین اور شافع حسین کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہونےکا امکان ہے جب کہ گجرات سےحسین الٰہی اور موسیٰ الٰہی کی سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ کا امکان نہیں ہے۔

اس کے علاوہ بہاولپور میں طارق بشیر چیمہ کے مدمقابل (ن) لیگ کے سعود مجید ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this