Thursday, January 16, 2025
Homeپاکستانوزیراعظم کا اسلامو فوبیا ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے سماجی و اقتصادی اثرات سے...

وزیراعظم کا اسلامو فوبیا ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنے کے لئے اجتماعی اقدامات پر زور

Published on

وزیراعظم کا اسلامو فوبیا ،ماحولیاتی تبدیلیوں کے سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنے کے لئے اجتماعی اقدامات پر زور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلاموفوبیا ،ماحولیاتی تبدیلیوں ،تنازعات اور وبائی امراض کے سماجی و اقتصادی اثرات سے نمٹنے کے لئے اجتماعی اقدامات پر زور دیا ہے اورکہا ہے کہ ہم سب مل کر خود ارادیت، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کا احترام کرتے ہوئے ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام تشکیل دے سکتے ہیں۔

جمعرات کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ایس سی او پلس سربراہی اجلاس سے خطاب کیا جس میں تنازعات کو حل کرنے، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت اور امتیازی سلوک کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی۔

اسلامو فوبیا ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات اور وبائی امراض کے سماجی و اقتصادی آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لئے اجتماعی اقدامات پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کثیرالجہتی کے ذریعے عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے فلسطین میں فوری قیام امن اور اسرائیلی بربریت کے خاتمے پر زور دیا۔ اقوام متحدہ تمام دیرینہ تنازعات کے پرامن حل کے لئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، پاکستان کثیرالجہتی کے لئے پرعزم ہے اور25۔2024 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےغیر مستقل رکن کے طور پر اپنا کردار ادا کرےگا، ہم سب مل کر خود ارادیت، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور عدم مداخلت کا احترام کرتے ہوئے ایک منصفانہ اور پرامن عالمی نظام تشکیل دے سکتے ہیں۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this