الرئيسيةپاکستاناسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 693 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 693 پوائنٹس کا اضافہ

Published on

spot_img

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 693 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 693 پوائنٹس بڑھ گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 693 پوائنٹس یا 0.89 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 568 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 77 ہزار 874 پر بند ہوا تھا۔

یاد رہے کہ 7 اگست کو ابتدائی ٹریڈنگ میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 533 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، تاہم یہ رجحان برقرار نہیں رہ سکا تھا اور کاوبار کے اختتام پر انڈیکس 76 پوائنٹس یا 0.1 فیصد تنزلی کے بعد 77 ہزا ر114 پر آگیا تھا۔

5 اگست کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1141 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی تھی، جس کے بعد انڈیکس 77 ہزار 84 پر آگیا تھا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں مندی کو ’عالمی منڈیوں کے مطابق‘ قرار دیا تھا، اور مزید کہا تھا کہ پی ایس ایکس میں فروخت کم شدت کے ساتھ دیکھی گئی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this