الرئيسيةایرانایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

Published on

spot_img

ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ مکمل ہو گئی، ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل پُرامن طریقے سے مکمل ہو گیا ہے، اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ابتدائی نتائج میں مسعود پزیشکیان کو برتری حاصل ہوئی ہے۔

پولنگ گزشتہ روز صبح 8 بجے شروع ہوئی، جس میں رات 12 بجے تک توسیع کی گئی تھی، صدارتی انتخابات میں ایرانی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا، صدارت کے لیے سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزیشکیان اور مصطفیٰ پور محمدی مدِ مقابل ہیں، سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی موت کے باعث ایران میں قبل از وقت انتخابات منعقد کیے گئے ہیں۔

ایران کی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ 14 ملین سے زیادہ ووٹوں کی گنتی کر لی گئی ہے، جس میں پزیشکیان نے 5.9 ملین جب کہ جلیلی نے 5.5 ملین ووٹ حاصل کیے ہیں، محمد باقر کو 1.89 ملین ووٹ، جب کہ مصطفیٰ پور محمدی کو 111,900 سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this