Monday, October 7, 2024
HomeTop Newsمسلم لیگ ن میں ضم نہیں، صرف سیٹ ایڈجیسٹمنٹ ہوگی،مسلم لیگ ق

مسلم لیگ ن میں ضم نہیں، صرف سیٹ ایڈجیسٹمنٹ ہوگی،مسلم لیگ ق

مسلم لیگ ن میں ضم نہیں، صرف سیٹ ایڈجیسٹمنٹ ہوگی،مسلم لیگ ق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری شافع حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی جماعت کسی دوسری سیاسی پارٹی میں ضم نہیں ہو گی بلکہ اپنی علیحدہ شناخت برقرار رکھے گی، انہوں نے کہا کہ البتہ انکی جماعت مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کر سکتی ہیں۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ان کی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار ٹریکٹر کے نشان پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔

جبکہ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نےاپنے بیان میں کہا کہ عوام نے سابق وزیر اعظم سے امیدیں وابسطہ کرلی ہیں اور آنے والی حکومت کو اقتصادی بحالی، بے روز گاری اور افراط زر پر کام کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت سب سے زیادہ قومی ہم آہنگی اور مفاہمت کی ضرورت ہے اور ہمیں ماضی کو بھول کر انتقامی سیاست کرنے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments