Thursday, January 23, 2025
HomeTop Newsپیپلز پارٹی نےسینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال...

پیپلز پارٹی نےسینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا

Published on

پیپلز پارٹی نےسینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ضلع چارسدہ کے صدر نعیم خان عمر زئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن سنیٹیر بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے۔

نعیم خان عمر زئی کا کہنا تھا کہ بہر ہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرار داد پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت عام انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے، بہرہ مند تنگی پر پارٹی کے بڑے احسانات ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کارکنان کے علاوہ من پسند افراد کو نوکریاں اور فنڈز دیے۔

واضح رہے کہ 5 جنوری کو سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

‏پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بہرہ مندتنگی نے بھی قراردادکی مخالفت نہیں کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ خان اور نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ پی ٹی آئی کے رکن گردیپ سنگھ قرارداد پر رائے شماری کےدوران خاموش رہے۔

Latest articles

پاکستان ویمن انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایلس والش کی تیز رفتار کیمیو نے بدھ...

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ سے پاکستان کا نام ہٹانے پر بی سی سی آئی کا موقف سامنے آ گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی...

پی ایس ایل 10: سعود شکیل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بنائے جانے کا امکان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مڈل آرڈر بلے باز...

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ساجد اور نعمان کی ترقی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسپنر نعمان علی، ساجد خان...

More like this