الرئيسيةTop Newsپاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پہلی بار...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں بانڈز کی نیلامی ہوگی

Published on

spot_img

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر، پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں بانڈز کی نیلامی ہوگی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،100انڈیکس 65ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرگیا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،100انڈیکس میں453پوائنٹس کااضافہ ہوا ہے .
جبکہ کاروبارکے دوران انڈیکس65ہزار100زائد پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا.

دوسری جانب حکومت پاکستان پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں بانڈز کی نیلامی کرے گی، حکومت بانڈ پر 20 سے 22 فیصد تک منافع دے سکتی ہے، بروکرز بھی بانڈ میں خرید و فروخت کرسکیں گے، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اسٹاک ایکسچینج میں بانڈ کی نیلامی کا افتتاح کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی بینکوں کے بعد تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ میں بھی بانڈز کی ٹریڈنگ ہوگی، حکومت بانڈز کی نیلامی سے 30 ارب روپے اکھٹے کرے گی، جس کے لیے سٹاک ایکسچینج میں دسمبر سے فروری تک اجارہ سکوک بانڈ جاری ہوں گے، اجارہ سکوک بانڈ کا اجراء ایک سال کی مدت کیلئے کیا جائے گا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج سے جاری اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سکوک بانڈ کی پہلی نیلامی رواں ماہ 8 دسمبر 2023ء کو کی جائے گی، اس کے بعد دوسری نیلامی آئندہ برس کے اوائل میں 23 جنوری 2024ء کو ہوگی جب کہ تیسری نیلامی کے لیے 20 فروری 2024ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this