Monday, October 7, 2024
HomeTop Newsنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے جرمانوں کی...

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے جرمانوں کی رقم میں یکم جنوری سے اضافے کا اطلاق

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے جرمانوں کی رقم میں یکم جنوری سے اضافے کا اطلاق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے زیر انتظام تمام موٹر ویز، ہائی ویز اور ایکسپریس ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر یکم جنوری 2024 سے جرمانوں میں اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے.

چند روز قبل ترجمان موٹروے پولیس نے جاری بیان میں بتایا تھا کہ انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے حکومت پاکستان اور وزارت مواصلات سے منظوری کے بعد ٹریفک قوانین پر موثر عملدرآمد، محفوظ سفر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پہلے مرحلے میں یکم اکتوبر 2023 سے موٹرویز، ہزارہ اور سوات ایکسپریس ویز پر صرف کار اور جیپ پر مخصوص جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں کیلئے مختص کردہ جرمانوں کی شرح میں اضافہ حکومت نے موٹرویز اور ہائی ویز کے استعمال کنندگان کی ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے جرمانوں کی رقم میں یکم جنوری سے اضافے کا اطلاق

جرمانوں کی شرح میں اضافہ نیشنل ہائی وے سیفٹی آرڈیننس 2000 کے ترمیم شدہ بارہویں شیڈول کے مطابق کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں یکم جنوری 2024 سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام موٹرویز، ایکسپریس ویز اور ہائی ویز پر چلنے والی تمام قسم کی گاڑیوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے.

انہوں نےکہا کہ جرمانوں کی شرح میں ترمیم کا مقصد موٹرویز اور ہائی ویز پر مسافروں کی حفاظت اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس موٹر ویز اور ہائی ویز پر شہریوں کے محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments