Thursday, November 28, 2024
Homeایرانایرانی کمانڈر سلیمانی کے مقبرے کے قریب 'دہشت گردانہ حملے، 100 سے...

ایرانی کمانڈر سلیمانی کے مقبرے کے قریب ‘دہشت گردانہ حملے، 100 سے زائد ہلاک

Published on

spot_img

ایرانی کمانڈر سلیمانی کے مقبرے کے قریب ‘دہشت گردانہ حملوں’ میں 100 سے زائد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکام کے مطابق ایران میں 2020 میں امریکی ڈرون کے ذریعے ہلاک ہونے والے اعلیٰ کمانڈر قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ‘دہشت گردانہ حملوں’ کی وجہ سے ہونے والے دو دھماکوں میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں .

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس قبرستان میں برسی کی تقریب کے دوران پہلے اور پھر دوسرے دھماکے کی اطلاع دی جہاں جنوب مشرقی شہر کرمان میں سلیمانی دفن ہیں۔

ایک نامعلوم اہلکار نے سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کو بتایا کہ “کرمان کے شہداء کے قبرستان کی طرف جانے والی سڑک کے ساتھ نصب دو دھماکہ خیز آلات کو دہشت گردوں نے دور سے اڑا دیا۔

ایران کی ایمرجنسی سروسز کے ترجمان بابک یکتاپرست نے بتایا کہ 73 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے بعد میں کہا کہ کم از کم 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ سابقہ ٹیوٹر (ایکس ) پر ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرمان میں غیر انسانی دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے، جس میں متعدد معصوم جانیں گئیں۔ انہوں نے حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ ہمارا دل متاثرین کے لواحقین کے ساتھ ہے۔🇵🇰 غم کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

Latest articles

چین کی امریکا میں ’غلطی سے قید‘ کیے گئے 3 شہریوں کی واپسی کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بیجنگ نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ میں "غلطی سے...

پاکستان والی بال انٹرنیشنل لیگ ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان والی بال انٹرنیشنل لیگ ایک...

پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی سے 64 مسلح افغان باشندوں سمیت 1150 مظاہرین گرفتار ہوئے،راولپنڈی پولیس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی پولیس کے سینیئر پولیس افسران نے کہا ہے کہ...

ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اظہار یکجہتی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ...

More like this