
Men's Volleyball Nations League: Slovenia, Poland and Japan strongest teams based on performance in Pool 3
اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق مینز والی بال نیشنز لیگ 2024 کے پول 3 میں سلووینیا، پولینڈ اور جاپان مقابلے کے پہلے ہفتے میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر مضبوط ترین ٹیمیں ہیں ۔
جبکہ آٹھ ٹیمیں منگل سے اتوار تک فوکوکا میں سلووینیا، پولینڈ، جاپان، برازیل، جرمنی، بلغاریہ، ترکی اور ایران جاپان (فوکوکا)میں مقابلہ کریں گی ۔
یہ میچز براہِ راست دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں .
سلووینیا دو ناقابل شکست ٹیموں میں سے ایک ہے اور وہ اپنی اعلیٰ عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر 2024 کے پیرس اولمپکس میں جگہ حاصل کرنے کا ہدف بھی رکھتی ہے۔فوکوکا میں سلووینیا کا پہلا میچ بدھ، 5 جون کو ترکی کے خلاف ہوگا۔
پولینڈ جو اس وقت دنیا میں نمبر ایک ہے اور دفاعی چیمپئن کا لیگ کا آغاز مضبوط تھا لیکن وہ اپنا آخری میچ سلووینیا سے ہار گئی۔
جبکہ میزبان ملک جاپان بھی تین جیت اور ایک ہار کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے،تاہم برازیل ایک اور مضبوط ٹیم ہے، کیونکہ وہ بین الاقوامی والی بال میں مسلسل مسابقتی ہے۔
اسی دوران پول 4 میں کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں، آٹھ ٹیموں کا ایک اور گروپ ارجنٹائن، کیوبا، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈ، سربیا، امریکہ اور کینیڈا مقابلہ کرے گا.