کراچی: جرمنی کا قونصل خانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکورٹی خدشات کے باعث جرمن قونصل خانے کی جانب سے غیر یورپی یونین شہریوں کیلئے خدمات کی فراہمی بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جرمن قونصل خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث غیر یورپی یونین شہریوں کیلئے خدمات کی فراہمی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
📣 an important announcement. pic.twitter.com/5K5YysbcFF
— German Consulate General Karachi (@GermanyinKHI) July 8, 2024
قونصل خانے کے اعلامیہ کے مطابق غیر یورپی یونین شہریوں کیلئے خدمات کی فراہمی غیر معینہ مدت تک بند رہے گی۔
جبکہ جن غیر یورپی یونین شہریوں کے ویزے پہلے ہی جاری ہو چکے، وہ افراد اپنے ویزے قونصل خانے سے وصول کر سکتے ہیں۔