Monday, February 10, 2025
Homeپاکستانکراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی

Published on

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فائر بریگیڈ حکام کے مطابق پیر کے روز کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کی عمارت کی چوتھی منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے فوری طور پر تین فائر ہائیڈرنٹس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔ حکام آگ پر قابو پانے اور اسے عمارت کے دیگر حصوں میں پھیلنے سے روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے اندر موجود لوگوں کو باہر نکال کر پارکنگ میں لے جایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آگ اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کی چوتھی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں تجارت معطل کردی گئی۔

Latest articles

امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہو گا

امریکی مصنوعات پر چین کے درآمدی ٹیکس کا اطلاق آج سے ہو گا۔ چینی حکام...

لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کو حادثہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 864 پوائنٹس کا اضافہ

اردو انٹرنیشنل: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے بعد کاروبار کا اب...

اسلام آباد: وکلا کی ریڈزون جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپ، سری نگر ہائی وے پر دھرنا

اردو انٹرنیشنل: 26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس...

More like this