دنیا کا پہلا ٹرانسپیرنٹ اور وائرلیس والا ٹی وی متعارف
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا پہلا ایسا ٹی وی متعارف کروا دیا گیا ہے جو وائرلیس ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپیرنٹ بھی ہے۔
جب ٹی وی بند ہو تو یہ کسی شیشے کی طرح ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے جبکہ اسے چلانے کے لیے کسی تار کی ضرورت نہیں۔
ایل جی نے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر متعارف کرایا۔
کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا وائرلیس ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی ٹی وی ہے جو 4K ریزولوشن سے لیس ہے۔