Friday, July 5, 2024
Top Newsبھارت:منہدم سرنگ میں پھنسے 41 کارکنوں کے زندہ ...

بھارت:منہدم سرنگ میں پھنسے 41 کارکنوں کے زندہ ہونے کی اطلاعات

بھارت:منہدم سرنگ میں پھنسے 41 کارکنوں کے زندہ ہونے کی اطلاعات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک سڑک پر سرنگ کی تعمیر میں مصروف 41 کارکن جو سرنگ بیٹھ جانے کی وجہ سے وہاں پھنس گئے تھے، دس روز بعد ایک کیمرے میں زندہ دکھائی دیے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ” اے ایف پی” کے مطابق سرنگ میں پھنسے ان مزدوروں تک پہنچنے کے لیے ایک راستہ بنانے کی کوشش کے دوران کیمرے میں یہ مزدور زندہ دکھائی دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ منہدم سرنگ میں ان مزدوروں تک پہنچنے کے لیے ایک تجویز کردہ رستہ نصف کلومیٹر طویل ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کیمرے میں نظر آنے والے مناظر میں ان مزدوروں کی داڑھیاں بڑھی ہوئی ہیں اور یہ خوف زدہ اور تھکے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کیمرے اس باریک پائپ کے ذریعے ان مزدوروں تک بھیجا گیا، جہاں سے ان مزدوروں تک ہوا پہنچ رہی ہے۔ اسی پائپ کے ذریعے ان پھنسے ہوئے کارکنوں تک خوراک اور پانی بھی بھیجا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 12 نومبر کو پہاڑ میں ایک سرنگ کی تعمیر کے دوران یہ مزدور سرنگ منہدم ہو جانے کے بعد وہاں پھنس گئے تھے۔ اب تک ریسکیو ورکرز ٹنوں مٹی، کنکریٹ اور ملبہ اس زیرتعمیر سرنگ سے ہٹا چکے ہیں تاکہ پھنسے ہوئے مزدوروں تک پہنچا جاسکے۔ مگر ملبے کے ٹکڑے گرنے اور ڈرلنگ آلات غیرفعال ہو جانے کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس دور افتادہ پہاڑی علاقے میں دو مرتبہ ڈرلنگ آلات ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائے جاچکے ہیں۔

دیگر خبریں

Trending

The Taliban rejected any discussion on Afghanistan's internal issues, including women's rights

طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے “اندرونی مسائل” پر...

0
طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے "اندرونی مسائل" پر کسی بھی قسم کی بات چیت کو مسترد کر دیا اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)...