الرئيسيةکھیلکرکٹآئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم، محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی میں...

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم، محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی میں جگہ برقرار

Published on

spot_img

آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم، محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی میں جگہ برقرار

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کے روز تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کا اعلان کیا جہاں پاکستان کی اسٹار بیٹنگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی جگہ برقرار رکھی۔

اعظم اور رضوان بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے جبکہ بھارت کے سوریہ کمار یادو اور انگلینڈ کے فل سالٹ پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پانچ درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں 98 رنز بنانے والے نکولس پورن 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

دریں اثنا، قابل ذکر تبدیلی یہ تھی کہ مارکس سٹوئنس کو محمد نبی کی جگہ نمبر 1 ٹی 20 آل راؤنڈر کے طور پر شامل کیا گیا جو جاریہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی شاندار کارکردگی کے بعد تھا۔

سری لنکا کے ونیندو ہسرنگا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار اسٹار شکیب الحسن نے بھی اپنی درجہ میں بہتری کی۔

آئی سی سی نے ایک پریس ریلیز میں کہ آئی سی سی مردوں کی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں محمد نبی کا قیام مختصر رہا کچھ شاندار پرفارمنس نے آسٹریلیا کے مارکس اسٹونیس کو ان سےاوپر پہنچا دیا۔

باؤلنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 6 درجے بہتری سے دوسرے نمبر پر آ گئے، انگلینڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر برقرار ہیں.

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this