الرئيسيةTop Newsجیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ...

جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،صدر زرداری

Published on

spot_img

جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،صدر زرداری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، عالمی جواہرات اور زیورات کی مارکیٹ میں داخل ہونے کیلئے پاکستان کی قیمتی پتھروں کی مصنوعات کی بہتر مارکیٹنگ اور تشہیر کی ضرورت ہے۔

جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے ایوان صدر میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عالمگیر چوہدری اور سینئر سرکاری افسران نے شرکت کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد مل سکتی ہے۔ مقامی افرادی قوت کی تربیت اور ہنر مندی میں اضافے پر توجہ دینا ہوگی۔

پی جی جے ڈی سی کے سی ای او نے اجلاس کو جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کیلئے سٹرٹیجک پلان کے بارے میں آگاہ کیا اور اس سلسلہ میں مختلف چیلنجز اور مواقع کو اجاگر کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس شعبے میں مقامی آبادی کی ہنرمندی پر خصوصی توجہ دی جائے اس سے مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع کھولنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے جواہرات اور جیولری کے شعبے میں تنوع لانے اور صنعتوں کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this