Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsپاکستان میں عام انتخابات کیلئے 28 جنوری 2024 کی تاریخ متوقع

پاکستان میں عام انتخابات کیلئے 28 جنوری 2024 کی تاریخ متوقع

Published on

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)(ملک میں عام انتخابات کے لیے 28 جنوری 2024 بروز اتوار کی تاریخ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو 2 دن بعد تحریری طور پر آگاہ کر دےگا۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ تاریخ پرانتخابات کرانےکی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیلڈ دفاتر عام تعطیل والے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.اس کا اعلان الیکشن کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹیوٹر) پر جاری کیا ہے

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کے بیان کی تردید کردی، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں، پلان کے مطابق تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیشن واضح کر چکا ہے۔

گزشتہ روز سینئر صحافی حامد میر کے پروگرام میں صدر مملکت عارف علوی سے جب سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو ابھی یقین ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوجائے گا؟ تو جواب میں انہوں نے کہا کہ ’نہیں مجھے یقین نہیں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جب سپریم جوڈیشری نے اس بات کو اپنی نظر میں لے لیا ہے تو وہاں سے بہت ہی مناسب فیصلہ آئے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان کے مؤقف کی تردید کرتے ہوئے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ صدرمملکت کے انٹرویو کے دوران الیکشن کےانعقاد کے بارے میں بیان کی وجہ سے یہ تاثرگیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہوجائیں گے، الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیشن واضح کر چکا ہے، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے، اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27اکتوبر 2023 کو مکمل ہوجائے گا۔

Latest articles

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

عالمی غذائی امداد بحال، امریکہ نے خوراک کے عطیات پرعائد پابندی ختم کردی

اردو انٹرنیشنل اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے اعلان...

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

More like this