الرئيسيةTop Newsالیکشن فنڈز دو دن میں جاری کر دیئے جائیں گے، سیکرٹری خزانہ...

الیکشن فنڈز دو دن میں جاری کر دیئے جائیں گے، سیکرٹری خزانہ کی یقین دہانی

Published on

spot_img

الیکشن فنڈز دو دن میں جاری کر دیئے جائیں گے، سیکرٹری خزانہ کی یقین دہانی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کے بعد، سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے پیر کو الیکشن کمیشن کو یقین دلایا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے فنڈز ایک یا دو دن میں جاری کر دیے جائیں گے۔

امداد اللہ بوسال کو الیکشن کمیشن نے بجٹ میں انتخابات کے لیے مختص فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویے کے بعد طلب کیا تھا۔یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستان 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاری کر رہا ہے۔

سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ مطلوبہ فنڈز وزارت خزانہ جاری کرے گا۔ وزارت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے 14 نومبر کو لکھا گیا خط 18 نومبر کو موصول ہوا تھا.سیکرٹری خزانہ نے مزید کہا کہ فنڈز کی تقسیم کے لیے مختلف سطحوں پر منظوری درکار ہوتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں عام انتخابات کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے تھے۔ تاہم، وزارت خزانہ نےالیکشن کمیشن کو ابھی تک صرف 10 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق بقیہ رقم کی ادائیگی میں بغیر کسی معقول جواز کے تاخیر کی جارہی ہے جبکہ 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کے لیے 17 ارب روپے کی فوری ضرورت ہے۔

ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اس رقم کی فراہمی کے لیے بارہا وزارت خزانہ سے رجوع کیا گیا جب کہ رقم کی فوری فراہمی کے لیے وزارت کو تحریری یاد دہانی بھی بھیجی گئی۔تاہم، رقم کی تقسیم کے حوالے سے ابھی تک کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیراعظم کو آج ایک تفصیلی خط بھی لکھا جا رہا ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this