الرئيسيةTop Newsدہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Published on

spot_img

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئی دہلی کی عدالت نے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رہنما اور نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ریمانڈ ختم ہونے پر پیر کی صبح عدالت میں پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی حکام نے عدالت کو بتایا کہ اروند کجریوال ان سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہے اور ان کے سوالوں کے جواب دینے سے ٹال مٹول کررہے ہیں جب کہ انہوں نے تفتیشی حکام کو اپنی ڈیجیٹل ڈیوائسز کے پاس ورڈز بھی نہیں بتائے۔

عدالت میں سماعت کے دوران تفتیشی حکام نے اروند کجریوال کے مزید ریمانڈ کی استدعا نہیں کی جس پر عدالت نے انہیں 15 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر تہاڑ جیل بھیج دیا۔

عدالت نے جیل منتقلی سے قبل اروند کجریوال سے ان کی اہلیہ سنیتا کجریوال اور پارٹی کے دو وزرا کی ملاقات کرانے کی بھی اجازت دی۔

واضح رہےکہ اروند کجریوال کو شراپ پالیسی کیس میں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this