الرئيسيةکھیلفٹ بالکرسٹیانو رونالڈو نے یورو 2024 کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کرسٹیانو رونالڈو نے یورو 2024 کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published on

spot_img

کرسٹیانو رونالڈو نے یورو 2024 کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹار فٹ بال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا شمار اب تک کے عظیم ترین فٹ بالرز میں ہوتا ہے۔

انہوں نے 2002 میں 16 سال کی عمر میں اسپورٹنگ سی پی کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فٹ بال کیریئر کا آغاز کیا اور ایک سال بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا اس کے بعد سے پرتگال کے کھلاڑی کو کوئی روک نہیں سکا۔

آج 39 سال کی عمر میں بھی رونالڈو ریکارڈ توڑ رہے ہیں اور بنا رہے ہیں۔

نامہ نگاروں کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران، النصر کے کھلاڑی نے اس بارے میں بات کی کہ 39 سال کی عمر میں جرمنی میں ہونے والی یورپی چیمپیئن شپ 2024 میں کھیلنے کے قابل ہونا ان کے لیے “تحفہ” جیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ میرے پاس فٹ بال کے کئی سال باقی نہیں ہیں 35 کے بعد سال بہ سال کھیلنا ایک تحفہ ہےمیں 39 سال کا ہوں، اور ہر سال خود سے لطف اندوز ہوتا ہوں قومی ٹیم کے لیے گول کرنا میرے لیے خاص ہے قومی ٹیم میری زندگی کی محبت ہے یورو جیتنا ایک خواب ہوگا۔

یورو 2024 ایونٹ میں رونالڈو کی ریکارڈ چھٹی شرکت ہوگی جس سے وہ ایسا کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

پرتگال اپنی گروپ ایف مہم کا آغاز 18 جون کو چیکیا کے خلاف کرے گا ابتدائی مرحلے میں وہ ترکی اور ڈیبیو کرنے والی جارجیا سے بھی مقابلہ کرے گا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this