Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsتاجکستان کے صدر کی جانب سے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف...

تاجکستان کے صدر کی جانب سے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد

تاجکستان کے صدر کی جانب سے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد کا ٹیلیگرام بھیجا ہے.

ٹیلیگرام میں تاجک صدر نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم کے اعلیٰ عہدے پر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تاجک صدر امام علی رحمٰن نے کہا کہ امید ہے پاکستان کی پائیدارسماجی و اقتصادی ترقی، لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کے لیے شہباز شریف اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے ساتھ ہی تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی احترام اور اعتماد برقرار رکھنے پر بھی زور دیا۔

تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات، باہمی افہام و تفہیم، باہمی احترام اور اعتماد کی دیرینہ روایات ہیں۔ یہ خوش آئند ہے کہ ان اچھی روایات کی بنیاد پر ہمارے ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون اب مسلسل ترقی کر رہا ہے اور نئے مواد سے مالا مال ہو رہا ہے۔

تاجک صدر نے کہا کہ اس عمل کے نتیجہ خیز فروغ میں آپ کے ساتھ بین الریاستی مکالمے، بات چیت اور ہم آہنگی کو جاری رکھنے میں ہماری مسلسل دلچسپی کو اجاگر کرتے ہوئے، مجھے آپ کو تاجکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ مزید مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے اپنے ملکوں کی طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط اور وسعت دیں گے۔‘‘

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments