Wednesday, July 3, 2024
پاکستانچنگان موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ساڑھے چار لاکھ روپے...

چنگان موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ساڑھے چار لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں گاڑیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ نے بتایا ہے کہ “اوشان ایکس 7 فیوچر سینس” کی قیمت میں ڈھائی لاکھ روپے کی کمیکر دی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 89 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اوشان ایکس 7 کمفرٹ‘ کی قیمت میں بھی ڈھائی لاکھ روپے کی کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 82 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس قیمت میں کمی کی واضح وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہے اور مقامی کار کمپنیاں “صارفین کو فائدہ پہنچا رہی ہیں۔

اردو انٹرنیشنل

چنگان کی “ایلسون لومیرے” کی قیمت میں ساڑھے چار لاکھ روپے کی کمی کے بعد اس کی نئی قیمت 45 لاکھ 49 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔اس گاڑی کی پرانی قیمت 49 لاکھ 99 ہزار روپے تھی.
’ایلسون کمفرٹ ڈی سی ٹی‘ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھ روپے روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس گاڑی کی نئی قیمت 43 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگئی ہے۔46 لاکھ 99 ہزار روپے تھی
ایلسون کمفرٹ ایم ٹی” کی قیمت میں بھی ساڑھے تین لاکھ کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 37 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔41 لاکھ 49 ہزار روپے تھی.
چنگان کی “ایم 9 سرپا” کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 21 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اس سے قبل Kia، MG، Toyota، Honda اور Hyundai Pakistan نے گزشتہ چند دنوں میں اپنی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے اور امید ہے کہ باقی کمپنیاں بھی جلد ہی اس رجحان کی پیروی کریں گی۔ یہ صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ گزشتہ چند سالوں میں قیمتیں آہستہ آہستہ اپنی حد سے باہر ہو گئی تھیں۔

نئی قیمتیں یکم نومبر 2023 سے لاگو ہوں گی۔

دیگر خبریں

Trending

The Taliban rejected any discussion on Afghanistan's internal issues, including women's rights

طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے “اندرونی مسائل” پر...

0
طالبان نے خواتین کے حقوق سمیت افغانستان کے "اندرونی مسائل" پر کسی بھی قسم کی بات چیت کو مسترد کر دیا اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)...