الرئيسيةکھیلکرکٹکپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اہم ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ...

کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اہم ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ سکتے ہیں

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف آئندہ سیریز کے دوران ایک اہم ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیںجو فی الحال ہندوستانی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

کوہلی 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں تاہم بابر کو ریکارڈ بنانے کے لیے صرف 83 رنز درکار ہیں۔

پاکستانی کپتان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں 3955 رنز کے ساتھ کوہلی اور بھارتی کپتان روہت شرما (3974) کے پیچھے تیسرے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اعظم کو ریکارڈ توڑنے اور 4000 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بننے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

اسٹار بلے باز، جو 46 فتوحات کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان بھی ہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے پاس رکھتے ہیں۔

انہوں نے بطور کپتان 2452 رنز بنائے ہیں اور آئندہ سیریز میں 48 رنز کے ساتھ وہ بطور کپتان 2500 رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان انگلینڈ کے خلاف 22 مئی کو ہیڈنگلے، لیڈز میں چار میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کرے گا سیریز کا اختتام 30 مئی کو اوول، لندن میں ہوگا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this