الرئيسيةTop Newsبرطانوی چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Published on

spot_img

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک سینڈرز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں .برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل پیٹرک سینڈرز پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق یہ معمول کی دفاعی مصروفیات کا دورہ ہے، دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی مصروفیات اہمیت کی حامل ہیں، جنرل پیٹرک سینڈرز لاہور میں برطانیہ اور پاکستان کی پولو ٹیموں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔

برطانوی ہائی کمیشن کا بتانا ہے کہ یہ دورہ برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات قائم رکھنے کے عزم کا اظہار ہے، 12 ماہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان متعدد دفاعی تبادلے ہوئے ہیں، مشترکہ نیول تربیت اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ فوجی دوروں کے تبادلے بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سر پیٹرک سینڈرز 6 ماہ قبل بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور اس دوران انہوں نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی تھی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this