Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsحکومت بلوچستان کا سوشل میڈیا کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ

حکومت بلوچستان کا سوشل میڈیا کیخلاف کریک ڈائون کرنے کا فیصلہ

Published on

حکومت بلوچستان کا سوشل میڈیا کیخلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانٹیرنگ ڈیسک)ریاست مخالف مواد اور افغان مہاجرین کے انخلاکیخلاف پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا اکائونٹس،پیجز کی نشاندہی کرلی گئی ہے ۔

پی ٹی اے کے ذریعے سوشل میڈیا کمپنیز سے رابطہ کیا جارہا ہے تاکہ ان اکائونٹس اور پیجز کو بلاک کیا جائے جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے تحت ایسے پیجز اور اکائونٹس چلانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی تصدیق ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست مخالف پروپگنڈے اور افغان مہاجرین کے انخلا کیخلاف پوسٹ کرنے والے سوشل میڈیا اکائونٹس اور پیجز کیخلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے ’اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایسے تمام پیجز اور اکائونٹس کی فہرستوں مرتب کرلی گئی جسے پی ٹی اے کے ذریعے ڈیجٹل میڈیا کمپنیز کو ارسال کیا جارہا ہے ‘ جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی تحقیقات اور ایسے تمام اکائونٹس چلانے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی جارہی ہے .

اس سلسلے میں وزیر اطلاعات حکومت بلوچستان جان اچکزئی نے تصدیق کرتے ہوئے بتا یاکہ سوشل میڈیا پر پیجزبنا کر کچھ گروپس ریاست اور حکومت مخالف پروپیگنڈوں میں مصروف کی جسکی تازہ مثال غیر قانونی مہاجرین کے انخلا کیخلاف کیا جانیوالا پروپگنڈہ اور بلوچستان ہیلتھ کارڈ جیسے منصوبوں کیخلاف پوسٹیں کرنا ہے ‘

جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست کا اٹل فیصلہ ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو مکمل طور پر ملک سے ہرصورت نکالا جائیگا ایسی صورتحال میں چند لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرکے ریاست کی بدنامی کا باعث بننے کیساتھ ساتھ غیر ملکی عناصر کے آلہ کار بن رہےہیں ‘

جان اچکزئی نے کہا کہ ایسے تمام پیجز کو نہ صرف بلاک کرایا جائیگا بلکہ پاکستان میںمقیم ایسے تمام افراد کو گرفتار کرنے کیلئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے باقاعدہ تحقیقات شروع کرائی جائینگی مکمل ثبوت حاصل کرنے کے بعد ایسے افراد کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال یا مثبت سرگرمیوں والے پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جائیگی تاہم جھوٹ پر مبنی عناصر جو جانے انجانے میں ریاست پاکستان کیخلاف آلہ کار بن رہے ہیں انہیں قرار واقعی سزا دی جائیگی.

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...