Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsجمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے ...

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ

Published on

spot_img

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان مولانا فضل الرحمان مفتی ابرار کے مطابق مولانا فضل الرحمان بڑے قافلےکے ساتھ اپنے بیٹے مولانا اسجد کے ولیمے میں جارہے تھےکہ یارک انٹرچینج پر قافلے پر حملہ کیا گیا۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔ترجمان نے بتایا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔

پولیس کے مطابق مولانا فضل الرحمان محفوظ ہیں، یارک انٹرچینج ٹول پلازہ پر فائرنگ ہوئی، مولانا فضل الرحمان کی گاڑی پیٹرول بھروانے کے لیے رکی تھی، فائرنگ مولانا فضل الرحمان پر نہیں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ بزدلانہ کارروائی ہے، بارہا متنبہ کرچکے ہیں کہ ہماری قیادت کے لیے حالات سازگار نہیں، انتظامیہ آئے روز تھریٹس کے حوالے سے لیٹر لکھتی ہے لیکن عملاً کوئی اقدام نہیں کیا جاتا۔

ترجمان نے مطالبہ کیا ہےکہ واقعےکی فوری تحقیقات کرائی جائے، ادارےاپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے۔ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا ہےکہ کے پی اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this