Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsوزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات،وزارتِ عظمی...

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات،وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

Published on

وزیراعظم سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی ملاقات،وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی.

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شامل تھے.

وفد نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی.

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ خدائے بزرگ و برتر اور عوام کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کیلئے ایک مرتبہ پھر سے موقع دیا.

شہباز شریف نے کہا کہ خادم پاکستان منتخب کرنے کیلئے ایوان میں اپنی اتحادی جماعتوں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ خدا کے کرم اور اپنی محنت سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں.

ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی بھی موجود تھے۔

Latest articles

یوکرین جنگ کے خاتمہ کی کوششیں: ٹرمپ اور پیوٹن سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں اپنے روسی ہم...

یوکرین میں ہونے والے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے، جرمن وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او...

چالیس فیصد سے زائد بھارتیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے لیے مفید ثابت ہوں گے، سروے رپورٹ

اردو انٹرنیشنل انڈیا ٹو ڈے کے تازہ ترین سروے کے مطابق، 40 فیصد...

More like this