احتساب عدالت کا حسن اور حسین نواز کو آج عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

0
83
حسن، حسین نواز ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس سے بری
حسن، حسین نواز ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس سے بری

احتساب عدالت کا حسن اور حسین نواز کو آج عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت اسلام آباد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز آج عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں حسن نواز، حسین نواز کے تین ریفرنسز پر وارنٹ منسوخی پر سماعت ہوئی۔

معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حسن نواز، حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح دوسری عدالت میں مصروف ہیں، وہ 12 بجے تک پیش ہوں گے۔

جس پر جج ناصر جاوید نواز رانا نے کہا کہ حسن نواز، حسین نواز کو عدالت نے آج تک ہی ریلیف دیا ہے، حسن نواز، حسین نواز آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے حسن نواز، حسین نواز کے پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔

واضح رہے کہ 12 مارچ کو حسن اور حسین نواز 7 سال بعد وطن واپس پہنچے تھے، احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ 6 مارچ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادوں کے ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنس میں جاری دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کردیے تھے، انہوں نے وارنٹ معطلی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

تینوں ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کے وارنٹِ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستیں بھی دائر کی گئیں۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل