راولپنڈی پولیس کی کارروائی، موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون گرفتار
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” سابقہ ٹیوٹر پر راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی گرفتار ملزمہ کی شناخت فرح نامی خاتون کےنام سے ہوئی ہے.
پولیس کے مطابق ملزمہ نے کارسرکار میں مزاحمت کی اور روکنےکے باوجودپٹرولنگ آفیسرمحمدصابر کوگاڑی سےہٹ کیا اور فرار ہو گئی تھی، واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں دو جنوری کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا، ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی.جس کے ورانٹ گرفتاری پر عمل در آمد کیا گیا.
راولپنڈی پولیس کی کاروائی، موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون گرفتار،
گرفتار ملزمہ کی شناخت فرح کےنام سے ہوئی، ملزمہ نے کارسرکار میں مزاحمت کی اور روکنےکے باوجودپٹرولنگ آفییسر محمدصابر کوگاڑی سےہٹ کیا اور فرار ہو گئی تھی، واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت 1/4 pic.twitter.com/KQ6mUHex1v
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) April 24, 2024
پولیس کے مطابق ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزمہ کو اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم میں چالان کیا جائے گا.
آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں.نصیرآباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کواستعمال کرتے ہوئے ملزمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا.
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی.
واضح رہے کہ مذکورہ خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو پولیس اہلکار پر گاڑی چڑھاتے ہوئے دیکھا یا گیا .