Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsوزیراعظم سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Published on

spot_img

وزیراعظم سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے منگولیا کے وزیراعظم او یون اردین لویسنائی نے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سیاحت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے بین الپارلیمانی یونین کے قیام پر بھی اتفاق ہوا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستان کے تربیتی اداروں میں تربیت کی پیشکش کی اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے 2025 کو پاکستان-

منگولیا دوستی کا سال قرار دینے کی تجویز بھی پیش کی۔ منگولیا کے وزیرِ اعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور ایس سی او سی ایچ جی چیئر کے طور پر پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین مشترکہ کوششوں اور تعاون کے ذریعے مضبوط اور قریبی دوطرفہ تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سیاحت، زراعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے بین-الپارلیمانی یونین کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے موقع پر منگولیا کے وزیرِ اعظم او یون اردین لویسنا ئی نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، عوام سے عوامی و مواصلاتی روابط پر خصوصی توجہ کے ساتھ باہمی طور پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this