الرئيسيةایراناسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ؟

اسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ؟

Published on

spot_img

اسرائیل اور ایران میں سے عسکری اعتبار سے زیادہ طاقتور کون ؟

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں پھر سے ایک بڑی جنگ کے خدشات کو جنم دیا ہے جس میں تازہ پیش رفت اسرائیل کی جانب سے ایران پر میزائل حملہ کرنے کی خبریں ہیں۔

بی بی سی کے پارٹنر امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کو امریکی حکام نے جمعے کے دن بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر میزائل حملہ کیا گیا جس کے بعد ایرانی میڈیا میں اصفہان شہر کے قریب دھماکے سنائی دینے کی خبریں بھی سامنے آئیں ہیں۔

واضح رہے کہ اصفہان، ایران کے دارالحکومت تہران سے تقریباً چار گھنٹے کی دوری پر یا 350 کلومیٹر (217 میل) جنوب میں واقع ہے۔

اصفہان میں ایک بڑا فوجی ہوائی اڈہ اور اس صوبے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات ہیں جن میں نتنز شہر بھی شامل ہے جو کہ ایران کے یورینیم افزودگی کے پروگرام کا مرکز ہے۔

اس سے قبل ایران کی جانب سے دمشق میں ایرانی قدس فورس کے کمانڈرز کی ایک مبینہ اسرائیلی حملے میں ہلاکت کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب 300 سے زیادہ ڈرونز اور میزائل داغے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ حملے میں 170 ڈرون اور 30 کروز میزائل شامل تھے، جن میں سے کوئی بھی اسرائیلی علاقے میں داخل نہیں ہوا اور 110 بیلسٹک میزائل جن میں سے بہت کم تعداد اسرائیل پہنچی۔

اس ایرانی حملے کے بعد بدھ کی شب اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف ہرزی ہالیوی نے پیر کو کہا تھا کہ اُن کا ملک حملے کا جواب دے گا لیکن انھوں نے یہ تفصیل نہیں بتائی کہ جواب کب اور کیا ہو گا۔

دوسری طرف ایران کے نائب وزیرِ خارجہ علی باغیری کانی نے بھی پیر کی رات کو ہی ریاستی ٹی وی کو بتایا کہ اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب گھنٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں دیا جائے گا۔

دونوں ممالک کی عسکری قوت کا تقابلی جائزہ:

بین الاقوامی خبر رسان ادارے بی بی سی اردو کی تازہ رپورٹ کے مطابق اگر ایران کا دفاعی بجٹ 10 ارب ڈالر کے قریب ہے تو اس کے مقابلے میں اسرائیل کا بجٹ 24 ارب ڈالر سے ذرا زیادہ ہے۔

جہاں ایران کی آبادی اسرائیل سے کہیں زیادہ ہے اسی طرح اس کے حاضر سروس فوجی بھی اسرائیل کے مقابلے میں تقریباً چھ گنا زیادہ ہے۔ ایران کے ایکٹیو (فعال) فوجیوں کی تعداد چھ لاکھ دس ہزار جبکہ اسرائیل کے ایکٹیو فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ ستر ہزار ہے۔

اسرائیل کے پاس جس چیز کی برتری ہے وہ اس کی ایڈوانس ٹیکنالوجی اور بہترین جدید طیاروں سے لیس ایئر پاور ہے۔ اس کے پاس 241 لڑاکا طیارے اور 48 تیز حملہ کرنے والے ہیلی کاپٹر ہیں۔ جبکہ ایران کے پاس فائٹر جیٹس کی تعداد 186 اور صرف 13 اٹیک ہیلی کاپٹر ہیں۔

دونوں ممالک نے ابھی تک اپنی بحری افواج کی زیادہ صلاحیتوں کا مظاہرہ تو نہیں کیا لیکن اگرچہ وہ جدید بنیادوں پر نہ بھی ہو، پھر بھی ایران کی بحری فوج کے پاس 101 جہاز جبکہ اسرائیل کے پاس 67 ہیں۔

Latest articles

پنڈی ٹیسٹ دوسرا دن: اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کومضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا

پنڈی ٹیسٹ دوسرا دن: اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کومضبوط...

آسٹریلین ٹیم نے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں گنوادیں

آسٹریلین ٹیم نے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں گنوادیں اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس...

جنوبی لبنان میں لڑائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، اسرائیلی فوج کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا ہے کہ جنوبی لبنان...

مارسیلی کے سابق کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

مارسیلی کے سابق کھلاڑی عبدالعزیز برراڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گئے اردو...

More like this

پنڈی ٹیسٹ دوسرا دن: اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کومضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا

پنڈی ٹیسٹ دوسرا دن: اسپنر نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کومضبوط...

آسٹریلین ٹیم نے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں گنوادیں

آسٹریلین ٹیم نے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں گنوادیں اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس...

جنوبی لبنان میں لڑائی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، اسرائیلی فوج کی تصدیق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرائیلی فوج نے جمعہ کو کہا ہے کہ جنوبی لبنان...