نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ ازبکستان،صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات

0
89
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ ازبکستان،صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ ازبکستان،صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ ازبکستان،صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ازبک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، سلامتی، دفاع اور رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہء خیال کیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی بڑھتی ہوئی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس رفتار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) اور ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ (UPTTA) کے حالیہ آپریشنل ہونے سے اقتصادی تعاون تنظیم تجارتی معاہدے (ECOTA) کو ہموار کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ٹرانزٹ کو فروغ ملے گا۔

Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar
Caretaker Prime Minister Anwaar-ul-Haq Kakar

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اقتصادی انضمام کو فروغ دینے کے لیے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے اور علاقائی روابط کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ علاقائی روابط، تجارت اور اقتصادی انضمام کے افغانستان پر بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

دونوں رہنماوں نے غزہ میں حالیہ انسانی بحران اور دیگر علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تاشقند پہنچے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس “ٹیوٹر” پر اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کیا .