نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی سیکرٹری جنرل ای سی او خسرو نوزیری سے ملاقات
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ازبکستان کے شہر تاشقند میں 16ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرل ای سی او خسرو نوزیری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نےتجارت، رابطے اور اقتصادی تعاون کے شعبوں میں تنظیم کی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ملاقات میں بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔
سیکرٹری جنرل نے ای سی او ککے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں تجارت اور رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے ای سی او سیکرٹریٹ کے عزم کا یقین دلایا۔
اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ازبکستان کے شہر تاشقند میں منعقد ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 16ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے ملاقات کی۔اس خبر کی تفصیل نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرکے پڑھی جاسکتی ہے.
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ ازبکستان،صدر شوکت مرزیوئیف سے ملاقات
Held productive discussions with President Mirziyoyev in Tashkent on enhancing Pak-Uzbek ties in trade, security, and other sectors. Committed towards accelerating the Strategic Partnership Agreement and the Uzbekistan-Afghanistan-Pakistan railway for stronger regional links. pic.twitter.com/rxDscIjKym
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 8, 2023