سپریم کورٹ نے سردار اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز کی سربراہی میں بنچ نے فیصلہ سنایا ، عدالت نے مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو چیلنج کرنے والی اپیل خارج کردی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ اعتراض کنندہ یاسر احمد نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی، ریٹرننگ افسر نے سرادر اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کیے، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا۔
عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ انتخابی معاملہ کے حقائق سے متعلق کیسز میں مداخلت سے گریز کرتی ہے، اختر مینگل 8 فروری کے عام انتخابات میں امیدوار ہیں۔
عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل مسترد کرتی ہے۔