ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکام سے بلاتعطل انٹرنیٹ تک رسائی کی ضمانت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک کھلا خط لکھا ہے، جس میں حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پولنگ کے پورے عمل کے دوران پاکستان بھر میں ہر ایک کے لیے انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارمز تک “بلا تعطل رسائی” کی ضمانت دیں۔
ہم، زیر دستخطی تنظیمیں اور #KeepItOn اتحاد کے اراکین – 105 ممالک کی 300 سے زائد تنظیموں کا ایک عالمی نیٹ ورک جو انٹرنیٹ کی بندش کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے – آپ سے، وزیراعظم جناب انوار الحق کاکڑ اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے اپیل کرتے ہیں کہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے دوران پاکستان کے عوام کو انٹرنیٹ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر تمام مواصلاتی چینلز تک بلا روک ٹوک رسائی یقینی بنائیں۔
🇵🇰PAKISTAN: Amnesty International, along with several other human rights organizations, call on Pakistani authorities to guarantee uninterrupted access to the internet and digital communication platforms for everyone across the country.
In light of the statement by caretaker…
— Amnesty International South Asia, Regional Office (@amnestysasia) February 6, 2024