کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری

0
81

کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا نیا لائسنس جاری کر دیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو 20 سال کیلئے لائسنس جاری کیا۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے عبوری لائسنس کی مدت کل مکمل ہوگئی تھی اور کے الیکٹرک کو 6 ماہ کاعبوری لائسنس دیاگیاتھا۔

نیپرا نے بتایاکہ کے الیکٹرک کو بجلی تقسیم کا لائسنس 18 جنوری 2044 تک جاری کیا گیا ہے۔