Monday, February 17, 2025
HomeTop Newsشدید دھند : ایئرلائنز کا فلائٹ شیڈول آج بھی متاثر

شدید دھند : ایئرلائنز کا فلائٹ شیڈول آج بھی متاثر

Published on

شدید دھند : ایئرلائنز کا فلائٹ شیڈول آج بھی متاثر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دھند کے باعث ایئرلائنز کا فلائٹ شیڈول آج بھی متاثر ہے، جس کے سبب کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، چند کو منسوخ جبکہ متعدد کو کراچی بھیج دیا گیا ہے۔شدید دھند : ایئرلائنز کا فلائٹ شیڈول آج بھی متاثر

ترجمان ہیڈکوارٹرز پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھند کے باعث دمام تا لاہور آنے والی ایئر سیال کی پرواز ایس آئی ایف 743، شارجہ تا لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز 186 کو کراچی موڑ دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دھند کے باعث جو پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، ان میں گلف ائیر کی پرواز 784 بحرین یا پشاور، قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 600 دوحہ تا پشاور، گلف ائیر کی پرواز 784 بحرین تا پشاور، ایئر عربیہ کی پرواز جی 9554 شارجہ پشاور، ایمریٹس کی پرواز 636 دبئی تا پشاور، ایئر عربیہ کی پرواز جی 9864 راس الخیمہ تا پشاور، فلائی جناح کی پرواز 9865 کراچی تا پشاور تاخیر کا شکار ہے۔

شدید دھند : ایئرلائنز کا فلائٹ شیڈول

اسی طرح گلف ایئر کی پرواز 785 پشاور تا بحرین، قطر ایئر ویز کی پرواز 601 پشاور تا دوحہ، ایئر عربیہ کی پرواز جی9555 پشاور تا شارجہ، ایمریٹس کی پرواز 637 پشاور تا دبئی، ائیر عربیہ کی پرواز جی9865 پشاور تا راس الخیمہ، فلائی جناح کی پشاور تا کراچی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایئر عربیہ کی پرواز جی9-558/559 شارجہ تا ملتان اور ملتان تا شارجہ، ایئر عربیہ کی پرواز ایل-335/336 ابوظبی تا ملتان اور ملتان تا ابوظبی بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ پی کے 222/231 دبئی تا ملتان اور ملتان تا کراچی، پی کے 330/221 کراچی تا ملتان اور ملتان تا دبئی کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل پر حد نگاہ 100 میٹر رہ گئی ہے، 2 گھنٹے تک حد نگاہ 350 میٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

Latest articles

پریمیئر لیگ ، ٹوٹنہم کی مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست

ٹوٹنہم ہاٹسپر نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ میں...

عراق کے پانچ بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین دین پر پابندی عائد کردی گئی

عراق کے مرکزی بینک نے مزید پانچ مقامی بینکوں پر امریکی ڈالر میں لین...

پابندیاں ختم، امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تباہ کن اسلحے کی کھیپ موصول

امریکہ نے اسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی ایک اور کھیپ فراہم کر دی ہے،...

ایران کے جوہری عزائم اور مشرق وسطیٰ میں اثر و رسوخ ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نیتن یاہو

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی سیکریٹری خارجہ...

More like this