اسرائیل سے تعلقات کس صورت میں معمولی پر آسکتے ہیں

0
44
اسرائیل سے تعلقات کس صورت میں معمولی پر آسکتے ہیں

اسرائیل سے تعلقات کس صورت میں معمولی پر آسکتے ہیں؟ سعودی وزیر خارجہ نے واضح کردیا

ریاض اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مسئلہ فلسطین کو حل کرنا ہوگا۔

اسرائیل سے تعلقات کس صورت میں معمولی پر آسکتے ہیں
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکتے، یہ واحد راستہ ہے جس سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں،ہمیں استحکام کی ضرورت ہے اور صرف مسئلہ فلسطین کے حل سے ہی استحکام آئے گا۔انہوں نے کہاکہ غزہ میں تنازع کو کم کرنا اور شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنا سعودی عرب کی پہلی ترجیح ہے۔ خیال رہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا یہ انٹرویو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقد ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ریکارڈ کیا گیا تھا اور اتوار کو سی این این پر نشر ہوا