الرئيسيةانڈیاچوری کی نیت سے گھر میں گھسا چور ایئر کنڈیشنر دیکھ کر...

چوری کی نیت سے گھر میں گھسا چور ایئر کنڈیشنر دیکھ کر وہیں سوگیا،پولیس نے آکر جگایا

Published on

spot_img

چوری کی نیت سے گھر میں گھسا چور ایئر کنڈیشنر دیکھ کر وہیں سوگیا،پولیس نے آکر جگایا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک شخص کو اتوار کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک گھر کے فرش پر سکون سے سو رہا تھا جہاں وہ چوری کے لیے داخل ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ شخص بہت زیادہ نشے میں تھا اور ایئر کنڈیشنر دیکھ کر اسے آن کرکے گھر کے اندر ہی سو گیا۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ شخص لکھنؤ کے اندرا نگر علاقے میں واقع گھر میں داخل ہوا۔ یہ گھر ایک ڈاکٹر سنیل پانڈے کا تھا، جو وارانسی میں کام کرتے ہیں اور واقعہ کے وقت گھر سے باہر تھے۔ مکان خالی پا کر چور گھر کا اگلا گیٹ کھول کر اندر داخل ہوا۔

گھر کے ڈرائنگ ایریا میں جانے کے بعد چور نے ایئر کنڈیشنر کو دیکھا اور اسے آن کر دیا۔ پھر وہ آرام سے فرش پر لیٹ گیا اور سو گیا۔

گھر کا سامنے کا گیٹ کھلا دیکھ کر ڈاکٹر پانڈے کے پڑوسیوں نے اسے فون کیا۔ چونکہ وہ اس وقت لکھنؤ میں نہیں تھے، لہذاٰ انہوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو اس شخص کو ایئر کنڈیشنر آن کرکے آرام سے سوتا ہوا پایا۔ چور کی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنے دائیں ہاتھ میں موبائل فون پکڑے ہوئے ہے اور گہری نیند میں ہے۔

ڈی سی پی نارتھ زون آر وجے شنکر نے بتایا کہ یہ شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، لیکن سو گیا۔

پولیس افسر نے انڈیا ٹوڈے کو بتایا، “وہ بہت زیادہ نشے میں تھا جس کی وجہ سے وہ سو گیا اور جاگ نہیں سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this