Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsاستحکام پاکستان پارٹی نے اپنے منشور کا اعلان،مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی پر...

استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے منشور کا اعلان،مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی پر تنقید

Published on

spot_img

استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے منشور کا اعلان کردیا،ن لیگ اور پی پی پر تنقید

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے اپنے منشور کا اعلان پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں اپنے پہلے سیاسی پاور شو میں کیا.

1.تین سو ( 300) یونٹ سے کم استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی مفت ہوگی.
2.موٹر سائیکل والوں کو آدھی قیمت پر پیٹرول فراہم کیا جائے گا.
3.ساڑھے 12 ایکڑ تک کےکسانوں کےلیے ٹیوب ویل پر بجلی مفت ہوگی.
4.تمام یونین کونسل میں فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے.
5.نوجوانوں کو بلا سود قرضہ ملے گا تاکہ کوئی کام شروع کریں.
6.کچی آبادی کے لوگوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے.
8.بے گھروں کو 3 مرلہ پلاٹ دیے جائیں گے.
9.ویمن امپاورمنٹ کے لیے خواتین کو گھر بیٹھے روزگار ملے گا.
10.مزدور کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار ہوگی.
11.شہروں میں تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے.

آئی پی پی نے جہانیاں میں جلسہ کیا جس سے پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے خطاب کیا۔عوامی اجتماع سے خطاب میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ پنجاب کی چھوٹی تحصیل میں اتنا بڑا ورکر کنونشن کبھی نہیں ہوا جو لوگ کہتے تھے ہماری پارٹی کے پاس لوگ کہاں سے آئیں گے وہ آج دیکھ لیں۔

انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں خوبصورت پاکستان بنانےکا سوچا، 8 سال تک دن رات ہم نے محنت کی، کہتے تھے شوکت خانم اسپتال بنایا،اسی طرح خوبصورت پاکستان بنائیں گے، جب آپ وزیر اعظم بنے تو بزدار کو پنجاب میں تحفے کے طور پر دیا، عثمان بزدار فرنٹ مین تھا، پارسل آگے پہنچاتا تھا، فرح گوگی کون تھی کس کے لیے کام کرتی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ اب تک جتنے بھی اقتدار میں آئے ہیں،انہوں نے لوٹ مار کی، ہماری محنت کے نتیجے میں 2018 میں تحریک انصاف اقتدار میں آئی، پنجاب میں 2 کروڑ میں ڈی سی اور 5 کروڑ روپے میں کمشنر لگتے تھے۔ن لیگ اور پی پی پر تنقید کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ ن لیگ 7 بار پنجاب میں آ چکی اور کہتے ہیں ہمیں اور موقع دیں، پیپلز پارٹی 15 سال سے سندھ میں ہے لیکن تھر کی صورتحال ابتر ہے، 50سال سے ہمیشہ وہیں جماعتیں آتی رہیں جنہوں نے غریبوں کو کچھ نہیں دیا.سندھ میں پیپلزپارٹی پندرہ سال سے حکومت میں بیٹھی رہی، سندھ کے عوام کو پینے کیلئے صاف پانی دستیاب نہیں.

استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہہ پی ٹی آئی ایسے لوگوں کے ہاتھوں میں گئی جن کے دلوں میں پاکستان کا درد نہیں تھا، ہم اس لئے اکٹھے ہورہے ہیں کہ ادھورا مشن پورا کیا جاسکے، ہار ماننے کو تیار نہیں، اپنے سفر کو پایۂ تکمیل تک پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ ہمیں دشمنی نہیں کرنی، مخالفانہ بیانات اور انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...