Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsپاکستان میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق

پاکستان میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق

Published on

اسلام آباد (اردو انٹرنیشنل) ایوان صدر سے جاری اعلامیےکے مطابق صدر مملکت عارف علوی اور چیف الیکشن کمشنر کسلطاب سکندر راجہ کے درمیان عام انتخابات 8 فروری 2024 کو کرانے پر اتفاق کیا گیا گیا ہے.سپریم کورٹ کے حکم پر صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن کے ارکان بھی موجود تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر سے چیف الیکشن کمشنر اور اٹارنی جنرل کی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں عام انتخابات کے لیے صدر مملکت کے سامنے 3 تاریخیں رکھی گئیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹیوٹر) پر ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’سپریم کورٹ آف پاکستان کے آج کے حکم پر چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجا نے اٹارنی جنرل برائے پاکستان منصور عثمان اعوان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار اراکین کے ہمراہ ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے خط لکھا تھا اور 11 فروری کو عام انتخابات کی تجویز دی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط میں انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ کی توجہ آج سپریم کورٹ کی جانب سے دیے گئے حکم کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں، جس میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن آج صدر مملکت سے ملاقات کرے اور ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا تعین کرے۔

ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آج الیکشن کمیشن کے وکیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور بتایا کہ الیکشن کمیشن 11 فروری 2024 کو ملک میں الیکشن کروانے کے لیے تیار ہے۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کر کے کل عدالت میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کی تاریخ طے کرنے کے لیے صدر مملکت سے مشاورت کی ہدایت کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا تھا کہ 11 فروری کو الیکشن کرا دیں گے۔

Latest articles

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

More like this