Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsنواز شریف کی چار سال بعد پارٹی اجلاس کی صدارت

نواز شریف کی چار سال بعد پارٹی اجلاس کی صدارت

Published on

لاہور(اردو انٹرنیشنل) ذرائع کے طابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کل تقریباً 4 سال بعد پارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے. میڈیا پرنشر ہونے والی خبروں کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس کل ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ہوگا جس میں پارٹی صدر شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں مریم نواز،حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی شرکت کریں گے.اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور الیکشن میں پارٹی ٹکٹس اور آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی کی انتخابی مہم کےآغاز،انتخابی منشور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور نواز شریف کے ملک بھر کے دوروں کے ابتدائی شیڈول بھی زیرغور آئے گا۔تمام صوبائی صدور اپنے اپنے صوبوں کے ممکنہ انتخابی امیدواروں کے نام پیش کریں گے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this