الرئيسيةپاکستانعدت میں نکاح کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی...

عدت میں نکاح کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل ہوگی یا نہیں ! فیصلہ آج ہوگا

Published on

spot_img

عدت میں نکاح کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل ہوگی یا نہیں ! فیصلہ آج ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل ہوگی یا نہیں !!! عدالت کیجانب سے محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا.

ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکا سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ سنائیں گے.

ٹرائل کوٹ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سات، سات سال قید کی سزا سنائی تھی.

25 نومبر 2023 کو بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر خاور مانیکا کی جانب سے اسلام آباد کی عدالت میں شکایت دائر کی گئی تھی.

سول جج قدرت اللہ نے دو فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی تھی.

23 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی تھی.

23 مئی 2024 کو سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا.

29 مئی کو خاور مانیکا کی جانب سے عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا گیا .

خاور مانیکا کے عدم اعتماد پر سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنانے کے بجائے اپیلیں کسی دوسری عدالت کو منتقل کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا.

3 جون کو اسلام اباد ہائیکورٹ کی جانب سے اپیلیں ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکا کو منتقل کی گئیں۔

13 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر دس روز جبکہ مرکزی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم صادر کیا۔

ایڈیشنل سیشنز جج افضل مجوکا نے 25 جون کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی کو ہوگی.

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this