الرئيسيةبین الاقوامیکویت میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت،حجم 3.2 ارب بیرل تیل کے...

کویت میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت،حجم 3.2 ارب بیرل تیل کے مساوی

Published on

spot_img

کویت میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت،حجم 3.2 ارب بیرل تیل کے مساوی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری خبر رساں ادارے” اے پی پی” کے مطابق کویت کی پٹرولیم کارپوریشن نے فلیکا جزیرے کے مشرق میں واقع النوخذہ آف شور فیلڈ میں تیل کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کارپوریشن نے بیان میں کہا ہے کہ ہلکے تیل اور گیس کے کل ہائیڈروجن ذخائر کا تخمینہ تقریبا 3.2 بلین بیرل تیل کے مساوی ہے،اس میں تقریبا 2.1 بلین بیرل ہلکا تیل اور 5.1 ٹریلین معیاری مکعب فٹ گیس ہے۔

نئی دریافت کے رقبے کا ابتدائی تخمینہ تقر یبا 96 مربع کلومیٹر ہے،یہ ذخائر ملک کی تین سال کی پوری پیداوار کے برابر ہیں۔

کارپوریشن کے سی ای او شیخ نواف سعود الصباح اور کویت آئل کمپنی کے سی ای او نے امیر کویت شیخ صباح خالد الحمد الصباح اور وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے ملاقات کی اور انہیں تیل کے بڑے ذخیرے کی دریافت کے بارے آگاہ کیا۔

کویت پیٹرولیم کارپوریشن (KPC) ایک سرکاری کویتی تیل کمپنی ہے جو تیل کی تلاش، پیداوار، ریفائننگ اور نقل و حمل کا کام کرتی ہے.

31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال میں، کویت پیٹرولیم کارپوریشن کا منافع 1.45 بلین کویتی دینار سے تجاوز کر گیا، جو تقریباً 4.73 بلین ڈالر کے برابر ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this