الرئيسيةپاکستانکراچی: نئے مارٹ کے افتتاح پر ہزاروں لوگوں کا دھاوا، ڈنڈا بردار...

کراچی: نئے مارٹ کے افتتاح پر ہزاروں لوگوں کا دھاوا، ڈنڈا بردار لوگوں کی مارٹ میں توڑ پھوڑ

Published on

spot_img

کراچی: نئے مارٹ کے افتتاح پر ہزاروں لوگوں کا دھاوا، ڈنڈا بردار لوگوں کی مارٹ میں توڑ پھوڑ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایک نئے مارٹ کے افتتاح پر ہزاروں لوگوں نے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں مارٹ تہس نہس ہو گیا۔ لوگوں کے زبردستی داخل ہونے کی کوششوں کے باعث کچھ ڈنڈا بردار افراد نے مارٹ میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ایک نئے مارٹ کا افتتاح ہونا تھا، اور افتتاح سے قبل مارٹ انتظامیہ کی جانب سے تقریب کی بھرپور تشہیر کی گئی تھی، ساتھ ہی سیل آفرز بھی دی گئی تھیں۔ تاہم، شاید انتظامیہ اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکی کہ سیل آفر کے باعث عوام کی اتنی بڑی تعداد جمع ہو جائے گی کہ افتتاحی تقریب ہنگامے میں بدل جائے گی۔

جب مارٹ کا افتتاح ہونا تھا، تو عین اسی وقت ہزاروں شہری مارٹ کے سامنے جمع ہو گئے، جس سے سڑک پر ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ لوگوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر انتظامیہ نے مارٹ کے دروازے بند کر دیے، جس پر عوام مشتعل ہو گئی اور زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔ اسی دوران کچھ افراد ڈنڈے لے کر مارٹ میں داخل ہو گئے، جنہوں نے لوٹ مار شروع کر دی اور اسٹور کے مرکزی دروازے بھی توڑ دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری مارٹ کے اندر داخل ہونے اور اشیاء کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ آرائی پر قابو پا لیا، جبکہ مارٹ سے لوگوں کو باہر نکال دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارٹ انتظامیہ کی جانب سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا کہ اس قسم کی کوئی تقریب ہو رہی ہے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ اگر مالکان لوٹ مار کے حوالے سے رپورٹ درج کرانا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔

۔اور یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب ایک سمندری طوفان کراچی کے ساحل سے ٹکرانے والا ہے۔ اس کے لیے محکمہ موسمیات نے آج چھٹی وارننگ جاری کی ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this