Saturday, December 21, 2024
Homeپاکستانجاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک

جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق جاپانی کوہ پیما گولڈن چوٹی پر کریوس میں گر کر ہلاک ہوگیا .اسی طرح کے ایک المناک واقعے میں ایک اور اونیشی ہیروشی نامی جاپانی کوہ پیما گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں واقع اسپانٹک چوٹی جسے گولڈن چوٹی بھی کہا جاتا ہے، پر گر کر ہلاک ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر نگر، عطا الرحمان کاکڑ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہیروشی، جس کی عمر 64 ہے، اس چار رکنی جاپانی ٹیم کا حصہ تھا جس نے 7,027 میٹر کی چوٹی کو سر کرنے کے لیے دو پورٹرز کی خدمات حاصل کی تھیں۔

ٹیم یکم جولائی کو چوٹی پر پہنچی تھی اور نیچے اتر رہی تھی جب 2 جولائی کو یہ واقعہ پیش آیااور 3 جولائی کو کوہ پیما کی لاش واپس کیمپ میں لائی گئی۔

دو اور جاپانی کوہ پیما، ریوسیکی ہیراوکا اور اتسوشی تاگوچی، لاپتہ ہونے سے قبل اسپانٹک ماؤنٹین کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ شگر کے ڈپٹی کمشنر ولی اللہ فلاحی نے بتایا کہ ایک جاپانی کوہ پیما کی لاش ملی ہے، اور دوسرے کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا لاش کیمپ 3 سے 300 میٹر نیچے ملی۔

مہم کا انتظام کرنے والے ایڈونچر ٹورز پاکستان کے سربراہ نیکنام کریم نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ لاش کس کی ملی ۔ یہ جوڑا 3 جون کو بیس کیمپ پہنچ گیا تھا اور پورٹرز کی مدد کے بغیر چڑھ رہا تھا۔

اسپانٹک، جسے گولڈن چوٹی بھی کہا جاتا ہے، کو ایڈونچر ٹورز کے ذریعہ “نسبتاً قابل رسائی اور سیدھی چوٹی” کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ پاکستان 8000 میٹر سے بلند دنیا کے 14 میں سے پانچ پہاڑوں کا گھر ہے، جس میں کے ٹو بھی شامل ہے، جو دنیا کا دوسرا بلند ترین پہاڑ ہے۔

Latest articles

جب تک قانون 9 مئی کے منصوبہ ساز پر ہاتھ نہیں ڈالتا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 9 مئی کے بھیانک دن کے منصوبہ...

فیفا اور نیٹ فلکس کے درمیان 2027 خواتین ورلڈ کپ کو نشر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی...

فوجی عدالت نے نو مئی کے 25 ملزمان کو سزائیں سنادیں: آئی ایس پی آر

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 مئی 2023...

ویرات کوہلی کا فیملی کے ساتھ بیرون ملک منتقل ہونے کا منصوبہ، رپورٹ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ...

More like this