الرئيسيةبین الاقوامیرفح میں اسرائیل کا ممکنہ زمینی آپریشن، امریکا نے اسرائیل کو...

رفح میں اسرائیل کا ممکنہ زمینی آپریشن، امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی ترسیل روک دی

Published on

spot_img

رفح میں اسرائیل کا ممکنہ زمینی آپریشن، امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی ترسیل روک دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) رفح میں اسرائیل کے زمینی حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل کو بارودی مواد کی کھیپ کی ترسیل روک دی۔

خبر رساں ادارے “اے پی” کے مطابق سی بی ایس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کھیپ میں 900 کلو گرام سے زائد بارودی مواد اور 226 کلو گرام سے زائد بارودی مواد شامل تھے۔

اس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتاتے ہوئے کہا کہ کھیپ کو روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا لیکن اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ آیا ان ہتھیاروں کی منتقلی مستقبل میں ہو گی۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے رفح میں شہریوں کی انسانی ضروریات کے حوالے سے امریکا کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو حل نہیں کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے عہدیدار نے کہا کہ امریکی مؤقف یہ رہا ہے کہ اسرائیل کو رفح میں بڑا زمینی آپریشن شروع نہیں کرنا چاہیے، جہاں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پناہ لیے ہوئے ہیں اور ان کے پاس جانے کے لیے کوئی متبادل جگہ نہیں ہے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this