الرئيسيةپاکستاناسلام آباد : ٹریل 5 سےلاپتا بچے کی لاش کھائی سے مل...

اسلام آباد : ٹریل 5 سےلاپتا بچے کی لاش کھائی سے مل گئی

Published on

spot_img

اسلام آباد ٹریل 5 سےلاپتا بچے کی لاش کھائی سے مل گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹریل 5 سے گمشدہ 15 سال کےطالب علم طہٰ کی لاش کھائی میں مل گئی۔

ہفتے کی صبح اسلام آباد میں ٹریل 5 سے 15 سالہ بچہ لاپتا ہوگیا تھا جس کے بعد پولیس نے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرکے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق گمشدہ 15 سالہ طالب علم کی لاش ٹریل سے مل گئی ہے تاہم انتظامیہ کو لاش کھائی سےنکال کرلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو 1122 ، ایم سی آئی حکام، وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالب علم کی لاش پیرسوہاوہ پیرسوہاوہ اور بری امام کے درمیانے مقام پر گہری کھائی سے ملی جس کے بعد طہٰ کے ماموں نے لاش کی شناخت کرلی ہے، بچے کی واٹر بوتل، موبائل فون اور بیگ لاش کے پاس ہی پڑے ہیں جب کہ موبائل فون بند ہونے کے باعث بچے سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی سٹی اور اے ایس پی سیکرٹریٹ واقعہ کی جگہ پر موجود ہیں،کھائی سے لاش نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جب کہ پولیس نے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ کل طالب علم کی والدہ نے تھانہ سیکرٹریٹ میں بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہفتےکی صبح طہٰ ٹریل 5 پردوستوں کے ساتھ ہائیکنگ کیلئےگیا تھا لیکن واپس نہیں آیا۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this