Wednesday, July 3, 2024
پاکستانپاکستان کا پہلا 'ہیومن ملک بینک'فتویٰ آنے پر بند کردیا گیا ...

پاکستان کا پہلا ‘ہیومن ملک بینک’فتویٰ آنے پر بند کردیا گیا -Human Milk Bank Pakistan

Human Milk Bank Pakistan – پاکستان کا پہلا ‘ہیومن ملک بینک’فتویٰ آنے پر بند کردیا گیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی (ایس آئی سی ایچ این) کی جانب سے رواں ماہ کے اوائل میں قائم ہونے والے پاکستان کے پہلے ہیومن ملک بینک کو نیا فتویٰ سامنے آنے کے بعد عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

حال ہی میں سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے یونیسیف اور پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن (پی پی اے) کے عہدیداروں کے ساتھ ہیومن ملک بینک کا افتتاح کیا تھا۔

اردو انٹرنیشنل

Human Milk Bank Pakistan – اس بینک کا مقصد قبل از وقت پیدا ہونے والے اُن بچوں کو ماں کا دودھ فراہم  کرنا تھا جو اپنی ماؤں سے مناسب غذائیت حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

اس بینک کا مقصد قبل از وقت پیدا ہونے والے اُن بچوں کو ماں کا دودھ فراہم کرنا تھا جو اپنی ماؤں سے مناسب غذائیت حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

ہیومن ملک بینک کھلنے کی خبر وائرل ہونے کے بعد اس کے حلال یا حرام ہونے پر بحث چھِڑ گئی تھی، مذہبی طبقے نے اسے شرعی اصولوں کے منافی اور حرام قرار دیا۔

Human Milk Bank Pakistan – مفتی تقی عثمانی نے بھی ہیومن ملک بینک کے ناجائز ہونے کا فتویٰ جاری کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف عالم مفتی تقی عثمانی نے بھی ہیومن ملک بینک کے ناجائز ہونے کا فتویٰ جاری کردیا، جس کے بعد اسے عارضی طور پر غیرفعال کردیا گیا ہے۔

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی کی جانب سے جاری تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دارالعلوم کراچی کی جانب سے 16 جون 2024 کو جاری کیے گئے ایک حالیہ نظر ثانی شدہ فتوے نے ہمیں ہیومن ملک بینک کو عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور کیا ہے‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم دارالعلوم کراچی اور اسلامی نظریاتی کونسل دونوں سے اس معاملے پر مزید رہنمائی حاصل کریں گے‘۔

ایس آئی سی ایچ این نے بیان میں کہا کہ ’یہ فیصلہ تازہ ترین مذہبی رہنمائی کے مطابق ہے اور اسلامی فقہ کے فریم ورک کے اندر کام کرنے کے ہمارے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘انسانی دودھ کا بینک ابتدائی طور پر دارالعلوم کراچی سے فتویٰ حاصل کرنے کے بعد قائم کیا گیا تھا جس نے ہمیں پیش رفت کے لیے ضروری مذہبی توثیق فراہم کی’۔

واضح رہے کہ ہیومن ملک بینک پر علما کا اعتراض یہ ہے کہ اگر عورتیں اپنا دودھ بینک میں جمع کروائیں گی تو اس طرح کوئی نہیں جان پائے گا کہ کِس بچے نے کِس عورت کا دودھ پیا اور ان بچوں کے درمیان رضاعی بہن بھائی کا رشتہ قائم ہوجائے گا۔

شرعی اصول کے مطابق رضاعی رشتہ واضح ہونا ضروری ہے تاکہ رضاعی بہن بھائیوں کے درمیان مستقبل میں شادیوں سے بچا جا سکے کیونکہ اسلام میں محرم رشتوں کے درمیان شادی حرام اور قطعاً ممنوع ہے۔

دیگر خبریں

Trending

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 628 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ

0
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں728 پوائنٹس کا اضافہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔ نئے...